phc logo12
  • Home
  • About us
    • Who we are?
      • Aims and Objectives
        • Vision & Mission
        • Hinduism
          • Temples in Pakistan
            • Registration of Non-Muslims as per NADRA
          • Audit Reports
            • Organogram
            • Annual Report
  • Services
    • Combined Marriages
      • Education
        • Health
        • Coffin Carrier Buses
          • Rozgar
            • Ration Distribution Drive
            • Wheelchair Distribution
            • Women Empowerment
            • Financial Assistance
          • Marriage Certificates
          • marriage certificates march 2024-25
          • PHC Heirship Certificates
          • Apply for a Marriage Certificate
  • Our Team
    • Management
      • Coordinators
  • Student Affair
    • Mata Sarasvati Scholarship Program
      • PHC Internship Program
  • Jeevan ka Sathi
  • Job Fair
    • Job Fair & Education Expo 2023
      • PHC Job Fair and Education Expo 2024
  • Join Us
  • Our Activities
    • Mata Ki Chowki by Jeevan Ka Sathi Marriage Bureau
      • 18th Mass Marriages Program (Media coverage)
      • Stationary Distribution Drive
      • Maha Shivratri
        • Karachi For Minorities
        • Holi Celebrations
          • Iftar Dinner for Interfaith Harmony
            • “Jeevan Ka Sathi” App Launching Ceremony
            • Question of the Day
            • Heritage Tales Videos
            • Plantation Drive
            • Sanatan Dharam Mission
  • Careers
  • Contact Us
    • Feedback
prem nagar



ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی


کالم اردو 2025

!..ایران بمقابلہ اسرائیل

June 19, 2025

ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ چھِڑ جانے سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن درہم برہم ہوچکا ہے، ایک دوسرے کے نظریاتی دشمن سمجھے جانے والے گزشتہ کئی سال سے بلاواسطہ مختلف محاذوں پر مدمقابل تھے،اگر ایک طرف جوہری طاقت کے حصول کیلئے کوشاں ایران کی سرپرستی میں محورِ مزاحمت خطے میں اسرائیل اور امریکہ کے مفادات کوزک پہنچارہا تھا تو دوسری طرف اسرائیل کو امریکہ و مغرب کی بھرپور حمایت حاصل تھی

!…ایک روشن سفارتی ستارہ

June 12, 2025

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اِس بیان نےعالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے کہ اگرپاکستان کی خفیہ ایجنسی ’آئی ایس آئی‘ اور بھارتی جاسوس ادارہ ’را‘ دہشت گرد قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئےباہمی طورپر تعاون کریں تو دونوں ملکوں کیلئے سنگین چیلنج یعنی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ پاکستانی سفارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ پاکستان کو شدید نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم تمام محاذوں پر بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں،

!...مشرقِ وسطیٰ دفاعی سفارت کاری

June 05, 2025

’’میں خوش ہوں کہ اسرائیلی طیارےمار گرانے والے پائلٹ عرب نہیں بلکہ پاکستانی ہیں‘‘ عرب اسرائیل جنگ 1967ء کے تناظر میں پاکستانی ہوابازوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یہ مشہور بیان اسرائیلی فضائیہ کے سابق سربراہ اور بعد ازاں اسرائیل کے صدر کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز رہنے والے ایزر وائزمین سے منسوب ہے۔عالمی سطح پرامریکہ اور مغربی قوتوں کی بھرپور دفاعی حمایت کی بدولت اسرائیل کی فضائیہ کو دنیا کی طاقتور ترین ایئرفورس قرار دیا جاتا ہے، اسرائیل نے عربوں کے ساتھ اپنے ہر تصادم میں اپنی فضائی قوت کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا

!....دفاعی بجٹ، ہماری بقاء کا راز

May 29, 2025

پاکستان کے نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ دس جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے حکومتی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیںاور ہر سال کی طرح کچھ حلقوں کی جانب سے دفاعی بجٹ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کچھ تجزیہ نگار معاشی صورتحال، بیرونی قرضوں اور سماجی شعبوں کی زبوں حالی کو جواز بناتے ہوئے دفاع کیلئے مختص بجٹ پر سوالات اُٹھا رہے ہیں۔کیا ہمیں دفاع کیلئے مختص رقم میں کٹوتی کرتے ہوئے قومی بجٹ تشکیل دینا چاہیے؟ اس سوال کا جواب کھوجنے کیلئے ہمیں تاریخ کے جھروکوں میں جھانکنا ہوگا۔

!....فضائی غلبے کی جھڑپ

May 15, 2025

گزشتہ روز بدھ کو میں نے پی آئی اے کی فلائیٹ پی کے 300 کراچی سے بجانب اسلام آباد دوران سفر اپنے پیارے وطن پاکستان کی حالیہ سرحدی جھڑپوں میں فقید المثال جیت کا جشن منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ کیا، جب دوران پرواز پاکستان کی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے کیک کاٹا گیا تو جہاز پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا، اس موقع پر قومی ایئرلائن کے فضائی عملے اور مسافروں کا جوش و خروش اور وطن سے اظہارِ محبت کا جذبہ دیدنی تھا۔

سہ فریقی آبی معاہدہ …؟

May 08, 2025

میں اس وقت دبئی میں ایک نجی دورے پرہوں لیکن پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں اضافے کے اثرات یہاں بھی محسوس کیے جارہے ہیں۔منگل اور بدھ کی درمیانی رات پاکستان کے خلاف بہیمانہ جارحیت کی خبریں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئیں،میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان کے مختلف مقامات پر حملوں کے دوران نیلم بزدلانہ جارحیت کا نشانہ بنانے سے قبل بھارتی پردھان منتری نریندرمودی کا ایک بیان بھی میڈیا کی زینت بنا کہ بھارت سے نکلنے والے پانی کی ایک بوند کو بھی باہر جانے نہیں دیں گے،جہلم ہائیڈروپاورپراجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

مودی۔ شریف امن معاہدہ…؟

May 01, 2025

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت پر جنگ کے اُمنڈتے بادلوں کے باعث غیریقینی، عدم استحکام اور تشویش کی فضاچھا چکی ہے،دونوں ممالک کی افواج کی سرحد پر غیرمعمولی نقل و حرکت جاری ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں، بھارت نے اپنے جنگی بیانیہ کے راستے میں رکاوٹ بننے والےجیو نیوز سمیت متعددپاکستانی ٹی وی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ بھارتی عوام کو پاکستان کے موقف سے جانکاری حاصل نہ ہوسکے، بھارتی میڈیا پر ایسا بیانیہ پروان چڑھایا جارہا ہے دونوں اطراف کی اقلیتی خواتین کو اغواء کیا جارہا ہے جبکہ ایک دوسرے کے مقدس مذہبی مقامات پر حملے جاری ہیں،مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنارہے ہیں،

!....پوپ فرانسس، ایک عظیم روحانی پیشوا

April 24, 2025

میں گزشتہ اتواربیس اپریل کو مسیحی برادری کو ایسٹر تہوار کی مبارکباد دینے کے بعد ٹی وی اسکرین پر مقدس ویٹی کن میں منعقدہ ایسٹر تقریب کی خصوصی نشریات دیکھ رہا تھا جہاں لوگوں کا جم غفیردور دور تک نظر آرہا تھا، مسیحی مذہب کے پیروکار اپنے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے، جس طرف بھی کیمرے کی آنکھ جارہی تھی،وہاں سر ہی سر نظر آرہے تھے۔ میں یہ سارے مناظر دیکھتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ اصلی حکمران، اصلی لیڈر، اصلی پیشوا وہی ہوتا ہے جو لوگوں کے دلوں پرراج کرتا ہے،

!...لیاقت نہرو معاہدے کے 75 سال

April 17, 2025

یہ آج سے ٹھیک75سال قبل 1950ء کا منظر ہے، انگریز سامراج’’ تقسیم کرو اور حکومت کرو'‘‘کی نفرت انگیز پالیسی کے تحت ہندوستان پر دوسو سال راج کرنے کے بعد چلا گیا ہے اور ہندوستان کے بٹوارے کو تین سال بیت چکے ہیں لیکن مذہبی بنیادوں پر فسادات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اس زمانے کے مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش)اور بھارت کے مغربی بنگال میں شدت پسند دونوں اطراف کی اقلیتی خواتین کو اغواء کیا جارہا ہے جبکہ ایک دوسرے کے مقدس مذہبی مقامات پر حملے جاری ہیں،مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنارہے ہیں،

!...اقتصادی بالادستی کی عالمی جنگ

April 10, 2025

حالیہ چند دنوں سے عالمی میڈیا پر صرف ایک ہی خبر چھائی ہوئی ہے اور وہ ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کےفیصلے کی۔عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بنیادی مقصد دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی قوت چین کی معاشی بالادستی کو محدود کرناہے جو تیزی سے امریکی منڈیوں میں اپنا مال کھپا رہا ہے، تاہم ٹرمپ کے حالیہ اقدامات نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے اور امریکہ کے بہت سے دوست ممالک بشمول پاکستان، کینیڈا، آسٹریلیا اور یورپی یونین وغیرہ بھی زد .میں آگئے ہیں ، ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے

!...قومی مفادات، چانکیہ کی نظر میں

April 03, 2025

سب سے پہلے آپ سب کودل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد۔رواں برس عید کی تعطیلات کے دوران سیاسی و سماجی مصروفیات میں سے کچھ وقت میسر آیا تو میں نے 12تھ فیل نامی ایک فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا، فلم کی کہانی ایک ایماندار کلرک کے بیٹے منوج کے گرد گھومتی ہے جسکے باپ کو کرپٹ عناصر نے برطرف کرادیا ہے، منوج اپنے ساتھیوں سمیت بارہویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کیلئے نقل کا سہارا لیتا ہے ، تاہم اچانک ہی کمرہ امتحان میں ایک پولیس آفیسر ڈی ایس پی دشانت کی انٹری ہوتی ہے جو سختی سے نقل کو روک دیتا ہے ،

!...معافی، رواداری اور درگزر

March 27, 2025

آج سے چودہ سو سال پہلے رمضان المبارک کی بیس تاریخ کو انسانی تاریخ کا ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ وقوع پذیر ہوا جوآج بھی اپنی مثال آپ ہے، اللہ کے آخری نبیﷺ آٹھ سال بعد مکہ مکرمہ کے مقدس شہرمیں اس شان و شوکت سے داخل ہو رہے تھے کہ دنیا کی کوئی طاقت انکا راستہ روکنے کے قابل نہ تھی۔ میں اپنے کالم بعنوان فتح مکہ۔۔۔ شائع کردہ بتاریخ14مئی 2020ء میں قریش ِمکہ کی جانب سے بدترین مظالم کی تفصیلات بیان کرچکاہوں کہ کیسے حق بات کہنے کی پاداش میں معصوم انسانوں کو بہیمانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا

!....ہارڈ اسٹیٹ، وقت کی ضرورت

March 20, 2025

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ میں ڈھالنے کے عزم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع کردی ہے،آرمی چیف کا حالیہ اہم بیان پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دوران منظرعام پر آیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، صوبائی وزراء اعلیٰ، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سمیت مختلف وفاقی وزیرشریک ہوئے، اس موقع پر اعلیٰ عسکری حکام کی جانب سے ملکی دفاعی صورتحال اور حکمت عملی پر بریفنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے ناسور کو کچلنے کیلئے آہنی طاقت کے استعمال پر زور دیا گیا۔

!...قدرت کی نشانیوں میں سے ایک

March 13, 2025

سال2025ء کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا،یہ چاند گرہن امریکہ، مغربی یورپ، مغربی افریقہ اور شمالی جنوبی اٹلانٹک سمندر کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا جبکہ مارچ کے مہینے میں ہی 29تاریخ کو جزوی سورج گرہن ہوگا جسکا نظارہ شمالی امریکہ، یورپ اور شمال مغربی روس میںرہنے والے کرسکیں گے، ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان سمیت متعدد ممالک میں یہ گرہن دیکھے نہیں جاسکیں گے۔

!....یوکرائن، امن کا خواب

March 06, 2025

جدید سفارتی تاریخ میں 28فروری کا دن ایک ناقابل فراموش دن کا درجہ اختیار کرگیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین دوطرفہ ملاقات کشیدہ ماحول کی نذر ہوگئی، روسی جارحیت کی شکار سابقہ سویت ریاست یوکرائن کے سربراہ کے ناراض ہوکر چلے جانے کے باعث دونوں عالمی راہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی جبکہ یوکرائن اور امریکہ کے معدنی وسائل کے معاہدے پر متوقع دستخط بھی نہیں ہوسکے۔

پیکا ایکٹ، آخر متنازع کیوں؟

February 28, 2025

پاکستان میں حالیہ متعارف کردہ قانون سازی پیکا کے خلاف صحافی کمیونٹی، سول سوسائٹی اور اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج ہیں،مختلف صحافتی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب میں احتجاجی دھرنے اور یومِ سیاہ منانے کی اطلاعات ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ قانون سازی کا مقصد سوشل میڈیا پر متحرک سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانا ہے جبکہ حکومتی حلقے پیکا ایکٹ کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پراپیگنڈا اور فیک نیوز کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے اہم کاوش قرار دے رہے ہیں۔

!…سماجی انصاف کا عالمی دن

February 20, 2025

آج بیس فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس منایا جارہا ہے،آج سے اٹھارہ برس قبل اقوام متحدہ نے 26نومبر 2007ء کو جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مذکورہ دن ہر سال بیس فروری کو منانے کا باضابطہ اعلان کیا تھا،اس موقع پر اقوام متحدہ اجلاس میں شریک عالمی مندوبین نے اس آفاقی حقیقت کا ادراک کیا تھا کہ سماجی ترقی اور سماجی انصاف دنیا کے مختلف خطوں میں بسنے والی اقوام کے مابین امن قائم رکھنے کیلئے

!…لیبیا، ایک اور کشتی ڈوب گئی

February 13, 2025

شمالی افریقہ کے اہم ملک لیبیا کے ساحلوں کے قریب ایک اور بحری کشتی ڈوبنے کے المناک سانحے میں کم از کم سولہ پاکستانی شہری غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں جبکہ دس پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں،عالمی میڈیا کے مطابق اگرچہ بحری روٹ میں تیونس، مصر اور الجزائرسمیت دیگرممالک بھی انسانی اسمگلروں کی توجہ کا مرکز ہیں لیکن عدم استحکام کا شکار لیبیا غیرقانونی طریقہ اختیار کرنے والے تارکین وطن کیلئے

!…پاکستان بنگلہ دیش، نیا علاقائی منظرنامہ

February 06, 2025

گزشتہ چند ماہ سے ایک ایسے ملک سے بے شمار مثبت خبریں موصول ہورہی ہیں جو آج سے فقط پانچ دہائیاں قبل پاک سرزمین کا اہم حصہ تھا، جہاں سے تحریک ِ پاکستان کا آغاز ہوا اور جہاں کے باسیوں نے دل و جاں سے قائداعظم کی قیادت میں قیامِ پاکستان کیلئے سردھڑ کی بازی لگادی تھی، حالات کا ستم کہا جائے، اپنوں کی نادانی یا غیروں کی سازشیں، ماضی کا مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوکر آج بنگلہ دیش کے نام سے دنیا کے نقشے پر موجود ہے

ٹرمپ کی واپسی، پاکستان پر اثرات

January 23, 2025

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر وائٹ ہاؤس کے راج سنگھاسن پرآخرکار براجمان ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ٹرمپ کی چارسال کے وقفے کے بعد تاریخی واپسی ہر لحاظ سے عالمی تاریخ کا ایک منفرد اور متاثر کن واقعہ ہے جسکے دوررس اور دیرپا اثرات بین الاقوامی سطح پر محسوس کیے جارہے ہیں۔

!...مذہبی آزادی کا سالانہ دن

January 17, 2025

سب سے پہلے میں اپنے مالک کاشکرگزار ہوں جس نے ہر سال کی طرح مجھے سرخرو کیا کہ میں نئے سال کا آغاز غریب مستحق جوڑوں کا گھر بساکر انکی دعائیں لیکر کروں، پاکستان ہندو کونسل اور داکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کے زیراہتمام اجتماعی شادی کی رنگارنگ تقریب بتاریخ بارہ جنوری 2025ء کے دوران سو سے زائد جوڑے شادی کے مقدس بندھن میں بندھ گئے،

………جیت

January 09, 2025

اپنی پسپائی دیکھ کر آخر جھوٹ کی آنکھ خون روتی ہے متواتر مقابلوں کے بعد آخری جیت سچ کی ہوتی ہے

مصنوعی ذہانت، ایک نیا عالمی محاذ....؟

January 30, 2025

دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی طاقت چین کی جانب سے متعارف کردہ ڈیپ سیک نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکہ کی بالادستی کو خطرے سے دوچار کردیاہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کی شاہکار چیٹ بو ٹ ڈیپ سیک نےچین کو امریکی پابندیوں کے باوجود اے آئی ٹیکنالوجی کے میدان میںاہم کامیابی عطا کی ہے، مغربی میڈیا سراغ لگانے

!....ریکوڈک، امید کی کرن

January 09, 2025

روس میں موجود شام کے سابق حکمران صدر بشار الاسدکا دو دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط اقتدار سے اچانک بے دخلی کے بعد پہلابیان منظرعام پر آچکا ہے جس میں انہوںنےاپنی حکومت کے آخری لمحات سے پردہ اٹھایا ہے، بشار الاسد سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ انکا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

سال 2025،مفاہمت کا سال

January 02, 2025

وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے کہ ابھی کچھ عرصہ قبل ہم جس سال 2024ء کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے، آج وہی سال کبھی نہ واپس آنے کیلئے تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ ویدک علم نجوم الاعداد کے مطابق سال 2024ء کرما کا سال تھا، ہندو دھرم کے تحت انسان کے اعمال، ارادے اور فیصلے ایسے نتائج مرتب کرتے ہیں جو مستقبل پر براہ راست اثرانداز ہوتے ہیں،کرما کا بنیادی تصور یہ ہے کہ ہراچھے کام کا نتیجہ اچھا ہوتا ہے جبکہ برا کرنے والا کبھی قدرت کی پکڑ سے نہیں بچ سکتا۔

ABOUT US


Pakistan Hindu Council is a non-profit organization working for the welfare of the deprived communities in Pakistan since 2005. The main focus of the organization is to promote interfaith harmony between different religions.

CONTACT US

  • Education
  • Phone: (+92) 333 5544347
  • Email: info@pakistanhinducouncil.org.pk
    pakistanhinducouncil2017@gmail.com
  • Address:PHC House, Flat# HP-2, Ground Floor, Block B, Mehmoodabad House, Plot# 12, Frere Town, Opp: Century Apartment, Bath-island Clifton Karachi.

SITE MAP

FOLLOW US

Facebook-f Twitter Instagram Linkedin-in
© All right reserved 2005 - Pakistan Hindu Council