میں اپنے تمام دوستوں ، اہل و احباب اور خیرخواہوں کا نہایت شکرگزار ہوں جنہوں نے یکم نومبر کو میری 50ویں سالگرہ پر نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا، میں اپنی زندگی کے اس اہم موڑ پرگولڈن جوبلی مناتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ آپ میری زندگی کے نیک کاز میں میرے ہمسفر رہیں گے۔کسی بھی انسان کی سالگرہ کا تہواراسکی زندگی کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ کوئی عام دن نہیں ہوتا بلکہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ مالک نے اپنے بندے کوبے بسی اور کمزوری کی حالت میں ایک ایسے بچے کی صورت میں دنیا میں