ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی زیر قیادت ہندووفد کی صوبہ خیبرپختونخواہ انتظامیہ سے ملاقات

62

پشاور/اسلام آباد /کراچی (19جنوری2015ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوکونسل وطن عزیز میں بسنے والے تمام باشندوں بالخصوص ہندوؤں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے حکومتی اداروں، انتظامیہ کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔سوموار کو جاری کردہ پریس بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے تیرہ جنوری کے احکامات کی روشنی میں پاکستان ہندوکونسل نے ملک بھر کی انتظامیہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس سلسلے کی اہم ملاقات پشاور میں صوبہ خیبرپختونخواہ میں وقوع پذیر ہوئی جس میں ہندوؤں کے وفد کی قیادت ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کی جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ سے ہوم سیکرٹری، لاء سیکرٹری، ریجنل پولیس آفیسر اور آئی جی پولیس سمیت صوبائی انتظامیہ کے دیگراعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر کے پی کے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ صوبے میں اقلیتی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال اقلیتوں کو سرکاری نوکری میں کوٹہ تین فیصد دیا جارہا ہے جس پر بھی اقلیتی آبادی اپلائی نہیں کررہی، اگر اقلیتیں درخواست جمع کروائیں تو نوکریوں کا کوٹہ پانچ فیصد کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ صوبائی انتظامیہ نے پاکستان ہندوکونسل سے صوبے بھر میں مذہبی اقلیتی مقامات مندر، دھرم شالہ گرجا گھر تمام کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے رجسٹریشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل ٹاسک فورس اور سیکیورٹی پلان کی تیاری و نفاذ میں اقلیتی نمائندوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ مذہبی مقامات کی حفاظت کے حوالے سے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخواہ شری پرن ہنس جی مہاراج کی سمادھی سمیت دیگر ہندو مذہبی مقامات کا ناجائز قبضہ ختم کروانے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ اس موقع پر ہندو کونسل کے وفد کو انتظامیہ کے ہمراہ سمادھی کے دورہ کی دعوت بھی دی گئی ۔سپریم کورٹ کے انیس جون کے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے تفصیلی فیصلے کے حوالے سے تیرہ جنوری کو سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں عدالتِ عالیہ کے تین رکنی بنچ نے صوبائی و وفاقی حکومتوں کو اقلیتوں کے مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے پاکستان ہندوکونسل سے مشاور ت کا حکم جاری کیا تھا۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Pakistan Observer (May 24, 2017)