پاکستان ہندوکونسل کے وفد کی حکومتِ سندھ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات

314

کراچی /اسلام آباد (23جنوری2015ء):پاکستان ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی سربراہی میں ہندو وفد نے جمعے کو سندھ انتظامیہ سے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات کا انعقاد سپریم کورٹ کے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ۱نیس جون کے تفصیلی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے تیرہ جنوری کی حالیہ سماعت کے دوران جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کیا گیا، سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی انتظامیہ کو پاکستان ہندوکونسل سے ملکر باہمی طور پر اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرکے مینٹس آف میٹنگ اگلی سماعت میں سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا کہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہندو وفد کی قیادت پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کی جبکہ حکومتِ سندھ کی جانب سے چیف سیکرٹری فہد سلیم، سیکرٹری لاء، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری مینارٹیز، سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، سیکرٹری کلچر، صوبے بھر کے کمشنرز اور انسپکٹرز جنرل پولیس سمیت اعلیٰ حکومتی افسران شریک ہوئے ۔ سیکرٹری ایجوکیشن کی جانب سے پاکستان ہندوکونسل کے صدر چیلارام کیلوانی،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر دیپک، ہندوجم خانے کے صدر وینوایڈوانی سمیت ہندوبرادری کے نمایاں افراد پر مشتمل وفد کو بتایا گیا کہ پہلی جماعت سے پانچویں تک کا نصابِ تعلیم تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ پرائمری سے گریجویشن تک کیلئے تبدیلی کا عمل جاری ہے،اسکولوں و تعلیمی اداروں میں ہندو اساتذہ کی تعنیاتی کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی اور بشپ ڈینیل صادق کو جلد بریفنگ دی جائے گی۔ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر صوبے بھر کے مذہبی اقلیتی مقامات کو رجسٹرکرکے سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی جبکہ سندھ پولیس خصوصی ٹاسک فورس برائے اقلیتی تحفظ کا قیام بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کرکے ایک ماہ کے اندر عمل میں لائے گی۔ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ سرکاری نوکریوں میں اقلیتوں کے مختص پانچ فیصد کوٹہ اور معذوروں کیلئے دوفیصد کوٹہ یقینی بنانے کیلئے محکمہ جات کو لیٹر ایشو کیے جائیں گے، اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن نے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں کوٹے سے متعلقہ تفصیلات چیک کیے بغیر اشتہارات جاری نہیں کیے جائیں گے۔ سیکرٹری لوکل گونمنٹ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نادرا سرٹیفکیٹ میں ڈاکٹر رمیش کمار کی طرف سے نشاندہی کردہ غلطیوں کی اصلاح کی جائے گی، ہندوجم خانے کی حوالگی کے حوالے سے سیکرٹری کلچر، سیکرٹری مینارٹیز ڈاکٹر رمیش کمار سے اگلی ملاقات میں تبادلہ خیال کرکے بریفنگ دے گیں۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سیکرٹری لاء ہندومیرج ایکٹ بل فوری طورپرمنظور کرائیں گے جبکہ پولیس مذہبی اقلیتی مقام پر حملے کی ایف آئی آر بلاسفیمی قانون کے تحت ازخود اندراج کرانے کی پابند ہوگی۔ اجلاس کے مینٹس آف میٹنگ اگلی سماعت میں سپریم کورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU
Comments are closed.

Check Also

Donating Blood by Dr Ramesh Kumar Vankwani

World Blood Donor Day is celebrated across the globe on June 14 annually. The purpose behi…