غیرمسلم مذہبی مقدس مقامات اپنے آپ کومقامی سرکاری انتظامیہ سے رجسٹر کروائیں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

251

کراچی / اسلام آباد (29جنوری2015ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے ملک بھر کے غیرمسلم مذہبی مقدس مقامات بشمول مندر، گرجاگھر، دھرم شالہ، گوردوارہ، گؤشالہ اور شمشان گھاٹ کے سیکورٹی پلان کی تشکیل کیلئے جلد از جلد مقامی سرکاری انتظامیہ (ڈپٹی کمشنر آفس) سے رجسٹر کروانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وہ جمعرات کو کراچی میں پاکستان ہندوکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے اظہارِ خیال کررہے تھے جس میں صدر چیلا رام کیلوانی،سیکرٹری جنرل ڈاکٹردیپک، بھارت کمار سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات کی روشنی میں صوبہ خیبرپختونخواہ اور صوبہ سندھ انتظامیہ سے ہونے والی ملاقاتوں سے ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ 30 جنوری کو بلوچستان چیف منسٹر اور اگلے ہفتے حکومتِ پنجاب سے ملاقات میں اقلیتوں کی حفاظت کیلئے لائحہ عمل پرتفصیلی تبادلہ خیال ہو گا، مزید براں ڈاکٹر رمیش نے شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی کے حوالے سے تیرئی ضلع کرک کے دورے سے بھی بریف کیا، ہندوکونسل کے سرپرست ا علیٰ نے منگل کو مولانا عطاء الرحمان ، کمشنر ، ڈی پی او کے ہمراہ سمادھی کا دورہ کیا تھا جبکہ علاقے کے مقامی چالیس علماء کرام نے حوالگی کی درخواست کا باضابطہ جواب دینے کیلئے پندرہ فروری تک کی مہلت مانگ لی ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک تمام مذہبی مقامات کے رکھوالے مقامی ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنا اندراج نہیں کرائیں گے، پاکستان ہندوکونسل کیلئے حکومتی اداروں کے اشتراک سے سیکورٹی پلان مرتب کرنا دشوار ہوگا۔اس موقع پرڈاکٹر رمیش ونکوانی کی جانب سے ہندو ہیلپ لائن کے قیام کی تجویز بھی پیش کی گئی تاکہ کسی بھی ہندو باشندے اور مقام کے خلاف ہونے والے حملے و مظالم کی صورت میں بروقت تعاون فراہم کیا جاسکے،اجلاس میں ہندوکونسل کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کے تجرباتی اجراء کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Korean peace by Dr Ramesh Kumar Vankwani

It was undoubtedly a historic moment when last month a North Korean ruler entered South Ko…