مرحوم صادق فقیر ہندومسلم ہم آہنگی کے سفیر تھے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

193

اسلام آباد/کراچی (27فروری2015ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے سندھ کے نامور لوک گلوکار صادق فقیرکی سعودی عرب میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق فقیر جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ملک بھر کی ہندوبرادری صادق فقیر کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر رمیش نے مرحوم فنکار کو ہندومسلم ہم آہنگی کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارواڑی گیتوں پر عبور رکھنے والے فقیر صادق میرابائی اور بھگت کبیر کے گیت گانے میں مہارت رکھتے تھے، ہرسال باقاعدگی سے ہندو برادری کے مذہبی تہواروں کے موقع پر بھجن گایا کرتے تھے۔صادق فقیر کا تعلق سندھ کے صحرائی علاقے تھر سے تھا اور وہ روایتی منگنہار خاندان کے فرد تھے، وہ گزشتہ ہفتے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے،میدان عرفات سے واپسی پر ان کی ویگن سڑک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں وہ ان کی بیگم اور برادرِ نسبتی زخمی ہوگئے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Right To Information by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Article 13 of the Universal Declaration of Human Rights, adopted by the UN General Assembl…