پاکستان ہندوکونسل کی محب وطن شہریوں کو ہولی مشترکہ طور پر منانے کی باضابطہ دعوت

224

اسلام آباد /کراچی (4مارچ2015ء): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی ممبر قومی اسمبلی نے تمام محب وطن امن پسند پاکستانیوں کو ہولی کا تہوارمشترکہ طور پر منانے کی باضابطہ طور پر دعوت دیتے ہوئے سرکاری عام تعطیل کا مطالبہ کردیا ہے، بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ ہولی کا دِن ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے اور حق و انصاف کی فتح کی یاد دلاتا ہے، دنیا بھر میں منائی جانے والا رنگارنگ ہولی تہوار اسپرنگ فیسٹیول، فیسٹول آف کلرز اور فیسٹیول آف لو کے نام سے جانے والا تہوار صرف ہندو کمیونٹی تک ہی محدود نہیں رہا، انہوں نے پاکستان ہندوکونسل کی جانب سے دیگر پاکستانیوں کو ہولی کی دعوت دینے کا بنیادی مقصد ملک بھر میں مذہبی رواداری کا فروغ اور امن پسند معاشرے کے قیام کی جانب اہم قدم بتاتے ہوئے مزید کہا کہ آج پاکستانی معاشرہ جن تلخ حالات کا سامنا کررہا ہے اس میں ایسے تہوار مشترکہ طور پر منانے کے مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔23مارچ کویوم پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رمیش نے کہا کہ بہت سے قابل محب وطن ہندو باشندے حکومتی توجہ کے مستحق ہیں، جن میں پاکستان کے پہلے منسٹر برائے لاء اینڈ لیبر جوگندر ناتھ منڈل، پہلے سپیکر برائے پنجاب اسمبلی ایس پی سنہا، معروف سماجی راہنماء سر گنگا رام، جدید کراچی کے بانی ہری چند رائے، جسٹس رانا بھگوان داس اور کامریڈ سوبھو گیان چندانی سرفہرست ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے اظہارِ افسوس کیا کہ ملک بھر کے نصابِ تعلیم میں کسی ایک غیرمسلم پاکستانی کی خدمات کے اعتراف میں کوئی ایک باب بھی شامل نہیں کیا گیا، انہوں نے اس حوالے سے ہر فورم پراپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے کی یقین دہانی کرائی۔ ہولی کا تہوار 5مارچ بروزجمعرات کو منایا جارہا ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

A Political Shift by Dr Ramesh Kumar Vankwani

I was elected as a member of the National Assembly from the PML-N’s platform in 2013 under…