سندھ حکومت کا نفرت سے پاک نیا نصابِ تعلیم ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا اقلیتوں کو مبارکباد

306

اسلام آباد /کراچی (12مارچ2015ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے نئے نامزد کردہ چیئرمین نادرا کی خدمات کو سراہتے ہوئے نادرا کی جانب سے ہندو میرج سرٹیفکیٹ اور فوتگی سرٹیفیکیٹ کی تیاری کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے، وہ جمعرات کو اقلیتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ کی سماعت میں پیشی کے بعدصحافیوں سے گفتگو میں کر رہے تھے، انہوں نے دورانِ سماعت نادرا کی جانب سے ڈاکٹر رمیش کو فراہم کردہ سرٹیفکیٹ کی سیمپل کاپی بھی اعلیٰ عدلیہ کے معزز بنچ کو پیش کی۔ سپریم کورٹ کے باہر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش نے بتایا کہ حکومتِ سندھ نے نصابِ تعلیم سے نفرت آمیز مواد سے پاک نظرثانی شدہ نصاب کی کاپی سپریم کورٹ میں جائزے کیلئے پیش کردی ہے جو کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں نافذ کردی جائے گی،ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اس اقدام کومعاشرے میں امن پسندی کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے ملک بھر کے اقلیتوں کو انکی کامیاب جدوجہد پر مبارکبادبھی پیش کی، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی تلقین کی ہے کہ وہ سندھ حکومت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نصابِ تعلیم میں مثبت تبدیلی لائیں، مندروں اور اقلیتی مقدس مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش ونکوانی کے بقول جمعرات کو اعلیٰ عدلیہ کے روبروحکومتِ خیبرپختوانخواہ نے شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی کا ناجائز قبضہ ختم نہ کراسکنے پر اظہارِ ناکامی کیا ہے جبکہ تمام صوبائی حکومتوں نے مندروں، اقلیتی مقدس مقامات کے سیکیورٹی پلان کی تشکیل میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے،ڈاکٹر رمیش نے اس امر کی نشاندہی کی کہ مندروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ ابھی تک صوبائی حکومتیں مذہبی مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دینے میں ناکام ہیں، سپریم کورٹ نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے کہ16اپریل کو اگلی سماعت میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی کے تعاون سے سیکیورٹی پلان مرتب کرکے سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے اورسیکیورٹی پلان کے نفاذ کے حوالے سے ضروری سازوسامان، دفاعی آلات وغیرہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے اقلیتوں کے احساسِ تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ڈی پی او ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی کے بہادرانہ کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، سرکاری نوکریوں میں اقلیتوں کو پانچ فیصد کوٹے کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ ان کی چاروں صوبائی حکومتوں سے ملاقات کے بعد خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، سپریم کورٹ نے اس حوالے سے فالو اپ کرنے کی تلقین کی، سپریم کورٹ نے حکومتِ خیبرپختونخواہ کوسمادھی کا قبضہ جلدازجلد واگزار کرانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، اس موقع پرڈاکٹر رمیش نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پاکستان ہندوکونسل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU
Comments are closed.

Check Also

The first 100 days by Dr Ramesh Kumar Vankwani

All eyes are on Pakistan as PTI Chairman Imran Khan will be elected as the prime minister …