پاکستان کی سلامتی سعودی عرب کی سلامتی سے مشروط ہے، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

286

اسلام آباد /کراچی (29اپریل2015ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اورممبرقومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار ونکوانی نے امام کعبہ جناب محترم شیخ خالد الغامدی سے اہم ملاقات کے دوران یمن ایشو پر پاکستان ہندوکونسل کی طرف سے سعودی موقف کی غیرمشروط تائید کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر افواجِ پاکستان کو سعودی عرب کے دفاع کیلئے بھیجنے کا مطالبہ دہرایا ہے، وفاقی دارالحکومت میں وزارتِ مذہبی امور کے دفتر میں منعقدہ ملاقات میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے امامِ کعبہ کی پاکستان آمد کو تمام پاکستانیوں کیلئے اعزاز قرار دیتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مابین ڈائیلاگ کا انعقاد کروایا جائے ۔اس موقع پر ڈاکٹر رمیش ونکوانی کایمن ایشو کے تناظر میں کہنا تھاکہ جب بھی پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے، سعودی عرب نے ہمیشہ کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا، آج مشکل وقت میں سعودی عرب کے دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کو بھیجا جائے،پاکستانی عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان ہندوکونسل نے سب سے پہلے پاک فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا، ڈاکٹر رمیش نے سعودی حکومت کی جانب سے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں مثبت تعریفی کلمات کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی سعودی عرب کی سلامتی سے مشروط ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU
Comments are closed.

Check Also

پاکستان افغانستان، امن کا سفر تحریر: ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

دنیا بھر میں ہر سال21ستمبر عالمی یوم امن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں امن …