پاکستان ہندوکونسل کا ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی اہلیہ کے خلاف نجی ٹی وی سماء نیوز کی بے بنیاد سنسنی خیز بریکنگ نیوز پر اظہارِ غصہ

194

اسلام آباد (20مئی2015ء):ملک میں بسنے والی ہندوبرادری کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندوکونسل نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی جانب سے اپنے سرپرست اعلیٰ اور اقلیتی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی اہلیہ کے خلاف من گھڑت اور بے بنیادسنسنی خیز خبر کوبطور بریکنگ نیوز نشرکیے جانے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتوں کے خلاف حملوں کا تسلسل قرار دیا ہے اور پیمرا کے قائم مقام چیئرمین کمال الدین ٹیپو سے خلاف قانون ہتک آمیز نشریات کے خلاف کاروائی کی استدعاکی ہے۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے لیکن بدقسمتی سے انہیں مختلف ہتھکنڈوں سے ہراساں کیے جانے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ، سماء نیوز نے بریکنگ نیوز میں بے بنیاد دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پولیو ویکسین کیس کے تناظر میں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی اہلیہ کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈاکٹر رمیش نے صحافیوں سے گفتگو میں ایسی تمام اطلاعات کی واشگاف الفاظ میں تردید کرتے ہوئے پیمرا سے سماء نیوز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین کی پرچیزنگ اور اسٹور کیپنگ کا معاملہ ان کی اہلیہ کی بطور ڈپٹی پروگرام منیجر تقرری سے قبل جنوری 2013 ؁ء اورفروری 2014 ؁ء میں سامنا آیا تھا، ڈاکٹر اہلیہ نے اگست 2014 ؁ء میں جوائن کیا اور اپریل 2015 ؁ء میں چارج چھوڑنے کا فیصلہ کیا، انکے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ،تعلیم یافتہ خاتون اور اقلیت ہونے کے ناطے انکی اہلیہ کو ٹارگٹ کرناغیرذمہ دارانہ زرد صحافت کی عکاسی کرتا ہے ، سماء نیوز اس سے قبل بھی پی آئی اے فلائیٹ میں غنڈہ گردی کے مرکزی کردار کو اپنے ٹی وی چینل میں بطور اینکر متعارف کروانے سمیت ڈاکٹر اہلیہ کی 20ویں گریڈ میں تعنیاتی کی غلط خبر نشر کرکے فساد پھیلانے کا سبب بنا ہے، پاکستان ہندوکونسل نجی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

A matter of respect by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Today every Pakistani political leader actively participates in religious ceremonies of no…