ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے اچانک انتقال پر اظہارِ افسوس

178

اسلام آباد /کراچی (16اگست2015ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن)کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب اور موجودہ حکومت کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب حکمتِ عملی کی بدولت دہشت گردی کا عفریت اپنی بقاء کی جنگ میں آخری سانسیں لے رہا ہے،انہوں نے اپنے مذمتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے قومی ایکشن پلان کے نفاذ کیلئے متحرک ترین حکومتی وزیر پر بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔ دریں اثناء ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے اچانک انتقال پر پاکستان بھر میں بسنے والی ہندو کمیونٹی کی جانب سے دِلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جنرل ایک پکے و سچے پاکستانی سولجر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملکی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے وقف کردی۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Right To Information by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Article 13 of the Universal Declaration of Human Rights, adopted by the UN General Assembl…