پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام رنگارنگ کوئز، تقریری و ٹیبلو مقابلوں کا انعقاد

137

کراچی /اسلام آباد (12ستمبر2015ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے، قائداعظم نے پاکستان کی پہلی دستورساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں اقلیتوں کو مذہبی طور طریقے سے زندگی بسر کرنے کی تلقین کی تھی، آج بانی پاکستان کی روح پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کوشاں محب وطن ہندو بچوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر شانت ہورہی ہوگی، وہ پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں بسنے والے دس سے سولہ سال کی عمر کے ہندوبچوں کو دھارمک شعور، آگاہی فراہم کرنے کیلئے ملک گیر معلوماتی مقابلوں کے شرکاء کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے ہندو بچوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ لگ بھگ پندرہ سو ہندو گھرانوں کی بھرپور شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کیلئے ہم سب ایک ہیں، ہندومت سے متعلقہ کوئز، تقریری اور ٹیبلو مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو دو سو بچوں کو نقد انعامات اور تعریفی شیلڈز سے نوازتے ہوئے ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی تحفظ حقوق اقلیتوں کیلئے جاری کردہ تفصیلی فیصلے کو نافذ کرانے میں پاکستان ہندوکونسل اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اقلیتوں کو انکی مذہبی تعلیمات سے آگاہ کرنے کیلئے مذہبی نصاب تعلیم کو شامل کیا جانا چاہیے، ڈاکٹر رمیش ونکوانی کے مطابق تمام مذاہب کی تعلیمات ایک دوسرے کا احترام کرنا سکھاتی ہیں،ایک پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنانے کیلئے مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانا پاکستان میں بسنے والے تمام باشندوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Disaster reduction by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Every year on October 13, the world observes the International Day for Natural Disaster Re…