سندھ دھرتی مسلم لیگ (ن )کا گڑھ ہے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

163

کراچی (5اکتوبر 2015ء): پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تھرپارکر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے ، مسلم لیگی راہنماؤں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی اورارباب لطف اللہ کے مابین ایک اہم ملاقات میں سندھ دھرتی کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ قرار دیتے ہوئے حکومتِ سندھ کی جانب سے مخالف امیدواروں کو ہراساں کیے جانے پرسخت اظہارِ تشویش کیا گیا، دونوں راہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں دھونس دھمکی اور دھاندلی کی تمام ترجمہوریت دشمن کوششوں کو ناکام بنا کر سندھ دھرتی پر عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی بالادستی یقینی بنائے جائے گی۔دریں اثناء پاکستان ہندوکونسل کے اعلیٰ سطعی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام اقلیتی امیدواروں سے بلاتفریق مذہب بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا اورمحب وطن اقلیتی برادری کے خلاف سازشوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا، اجلاس میں سندھ پولیس کو بھی حکومت کا آلہ کار نہ بننے کی تلقین کرتے ہوئے قانون کے دائرے میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Right To Information by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Article 13 of the Universal Declaration of Human Rights, adopted by the UN General Assembl…