ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی چیف الیکشن کمیشنر سے اسلام آباد میں ملاقات

299

اسلام آباد /کراچی (26اکتوبر2015ء): ممبرقومی اسمبلی اور پاکستان ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے ضلع تھرپارکر میں پولنگ اسٹیشنز کی تبدیلی پر مقامی اقلیتی برادری کے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمیشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات کی ہے،سوموار کو الیکشن کمیشن کے باہرصحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے ملاقات کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمیشن کو 77پولنگ مقامات تبدیلی کی لسٹ اور پیپلز پارٹی حکومت سے قریبی تعلقات رکھنے والے آراو ز کے ناموں و دیگر دستاویزی ثبوتوں پر مبنی درخواست باضابطہ طور پر جمع کروادی ہے۔ درخواست کے متن کے مطابق پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سے قریبی تعلقات رکھنے والوں آراوز اور اے آر اوز میں پی پی پی کے ممبرقومی اسمبلی فقیر شیر محمد بلالانی کے کزن عبدالرحیم ہنگوربھی شامل ہیں جنہیں خلافِ قانون سپروائزر ایجوکیشن نامزدگی کے بعد اے آر اواسلام کوٹ نامزد کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے چیف الیکشن کمیشن سے لوکل باڈیز الیکشن کے موقع پر ضلع بھر میں رینجرز کی تعنیاتی کی بھی استدعا کی، چیف الیکشن کمیشنر نے درخواست وصول کرتے ہوئے کاپیاں دیگر ممبران الیکشن کمیشن کو بھیجتے ہوئے ڈاکٹر رمیش ونکوانی کو صاف شفاف الیکشن کرانے کیلئے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

A Political Shift by Dr Ramesh Kumar Vankwani

I was elected as a member of the National Assembly from the PML-N’s platform in 2013 under…