عید میلادالنبی ﷺاور کرسمس کی ایک ساتھ آمد امن و استحکام کیلئے نیک شگون ہے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

164

phc_dec24-2015
اسلام آباد /کراچی (24دسمبر2015ء): ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے عید میلادالنبی ﷺاور کرسمس کی ایک ساتھ آمد کو امن و استحکام کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو دہشت گردی کے عفریت سے مکمل چھٹکارے کیلئے افواجِ پاکستان اور رینجرز کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے،معروف عیسائی بشپ کلیم جان کے زیراہتمام کرسمس کی سالانہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بطورمہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر کے الہامی مذاہب کی تعلیمات دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کا احترام واجب قرار دیتی ہیں، پرامن معاشرے کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط روابط استوار کیے جانے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوکونسل کے زیرمنعقدہ ہولی ، دیوالی اور دیگر تقریبات کے دروازے ہندو، مسلمان، عیسائی سب کیلئے کھلے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ بانی پاکستان قائداعظم کی 11اگست کی تقریر کے تناظر میں آئین پاکستان ملک کی اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے۔ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں رینجرز کے کامیاب آپریشن کی بدولت امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو اعلیٰ الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیہ گیت پیش کرتے ہوئے امن کی علامت فاختائیں بھی اڑائی گئیں۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Daily Jang (20 October 2017)