ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا حالیہ سعودی ایران کشیدگی پر اظہار تشویش

167

اسلام آباد/کراچی (6جنوری 2016): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے حالیہ سعودی ایران کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان کو دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران مسلم دنیا میں مخالف نظریات کے حامل ہونے کی بناء پر علاقائی اثرورسوخ رکھتے ہیں، حالیہ کشیدگی سے مذہبی عدم برداشت اور خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر رمیش نے مزید کہا کہ پاکستان کے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات ہیں لیکن پاکستان کو کسی بھی صورت میں اس تنازع میں نہیں پڑنا چاہیے، اس حوالے سے نہ ہی سعودی اور ایران حکومتوں نے پاکستان سے کسی قسم کا تعاون مانگا ہے۔ ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں کودنے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی یقینی بنانے کے اقدامات اٹھانے چاہیے، حکومت اور مذہبی اسکالرز کو بھی اس حوالے سے بھرپور کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Right To Information by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Article 13 of the Universal Declaration of Human Rights, adopted by the UN General Assembl…