تھر میں غنڈہ گردی اور لاقانونیت کا راج ہے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

459

اسلام آباد (15اپریل2016 ؁ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے سندھ بلدیاتی انتخابات میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات خفیہ رائے شماری سے کرانے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات کا خیرمقدم کیا ہے، جمعے کو جاری کردہ اپنے بیان میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ صوبہ سندھ بالخصوص تھر میں پیپلز پارٹی کے زیرسرپرستی غنڈہ گردی اور لاقانونیت کا راج ہے، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات جیتنے کیلئے دھونس دھمکی کا سلسلہ روکنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے سپریم کورٹ میں بذاتِ خود استدعا کی تھی کہ تھر میں اقلیتوں کی تعداد 60فیصد ہے جو کہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے تھر میں اقلیتوں کے خلاف جاری جرائم کے حوالے سے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ایم این فقیر شیر محمد کی زیرسرپرستی ایک ہندو خاتون پمن بھیل کے تین روز قبل اغواء کا حالیہ واقعہ منظرعام پر آیا ہے جس پر نہ صرف پاکستان ہندوکونسل سراپا احتجاج ہے بلکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اپنے ایم این ایز کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU
Comments are closed.

Check Also

Daily Dunya (November 13, 2018)