چیف جسٹس ثاقب نثار کے دورہ تھرپارکر کا خیرمقدم، اجلاس میں ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی سمیت ہندو نمائندوں کی شرکت

51
کراچی(10دسمبر2018ء): پاکستان ہندوکونسل نے جنرل باڈی اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے مجوزہ دورہ تھرپارکر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندوکونسل کی جنرل باڈی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی،صدر گوپال کھومانی، نائب صدر راجا بھون لوہانا، جنرل سیکرٹری پرشوتم رامانی، جوائنٹ سیکرٹری پمن لال راٹھی سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ہندو نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر سالانہ بجٹ، اجتماعی شادی تقریب ، متروکہ وقف املاک بورڈ سمیت مختلف تنظیمی اموربھی زیربحث آئے۔ صدر پاکستان ہندوکونسل گوپال نے اپنے خطاب میں سندھ میں جبری مذہب تبدیلی کی بڑھتی ہوئی تعداد پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جبری مذہب تبدیلی جیسے المناک واقعات سے ہندو برادری میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے ہندو میرج ایکٹ منظور ہوچکا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہندو میرج ایکٹ کے کامیابی سے نفاذ کیلئے جدوجہد میں تیزی لائی جائے۔ جنرل باڈی اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا معاملہ بھی زیرغور آیا، اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین پاکستانی ہندو برادری سے لگانے کیلئے قرارداد منظور کی گئی، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے تحت 1122مندر، 527گوردوارے اور دیگر مذہبی مقامات ہیں، انڈیا میں گزشتہ ستر سالوں سے مسلمان شہری کو یہ اہم ذمہ داری سونپی جاتی رہی ہے، وقت آگیا ہے کہ حکومتِ پاکستان بھی اس حساس معاملے پر ہندو برادری کے تحفظات کو سمجھے۔جنرل باڈی اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مستحق غریب ہندو مریضوں کو زکواۃ کی رقم سے علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی جبکہ ماضی میں ہندو مستحق مریضوں کا علاج بیت المال کے تعاون سے کیا جاتا رہا ہے۔ اجلاس میں سالانہ ہندو اجتماعی شادیوں کی تقریب کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 6جنوری کو کراچی میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید اور چیف جسٹس ثاقب نثار سمت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
**********

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases
Comments are closed.

Check Also

Mass Wedding – The News International (January 10, 2019)

d …