ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی زیرقیادت پاکستان ہندوکونسل کے وفد کی شہید قوال کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت

92

phc_june25-2016

کراچی (25جون2016 ؁ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے شہید قوال امجد صابری کے سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قوال سے پاکستان کا ہر محب وطن امن پسند شہری محبت کرتا تھا، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی زیرقیادت پاکستان ہندو کونسل کے وفد نے ہفتے کو شہید قوال امجد صابری کی رہائش گاہ پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انکی خدمات کواعلیٰ الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، اس موقع پر ڈاکٹر رمیش ونکوانی کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے جنازے میں لاکھوں کروڑوں افراد کی شرکت نے ثابت کردیا کہ امن و آشتی کا پیغام عام کرنے والے مرنے کے بعد بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں، انہوں نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کا دِن دہاڑے مصروف سڑک پر معروف قوال کو قتل کرکے فرار ہوجانا صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید قوال کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
  • This is official website!

    Welcome to official website of Joint Parliamentary Consortium for Inter-provincial Coordin…
  • Welcome to RFC!

    Welcome to official website of Joint Parliamentary Consortium for Inter-provincial Coordin…
Load More In Uncategorized

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Pakistan Observer (May 24, 2017)