پاکستان ہندوکونسل نے 20جولائی کو بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ میں شرکت کا اعلان کردیا

165

اسلام آباد /کراچی(17جولائی2016 ؁ء): پاکستانی ہندوؤں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندوکونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کی کال پر 20جولائی کو یومِ سیاہ منانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے، ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے کی جانے والی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند سے تاحال بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے،پاکستانیوں کے دِل مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت کو سمجھ آجانی چاہیے کہ عسکری قوت کے بل بوتے پر قبضے کا زمانہ چلا گیاہے، انہوں نے اس موقع پر ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت کی ناکامی کا بھی حوالہ دیا۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہندوکونسل نے ہمیشہ معاشرے کے مظلوم طبقے کیلئے آواز بلند کی ہے چاہے وہ مقامی اقلیتیں ہوں، برما کے مظلوم روہنگیا مسلمان یا پھر مقبوضہ کشمیر کے باسی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں بصورت دیگر بھارت کی جانب سے کشمیر میں بھڑکائی جانے والے آگ پورے خطے بشمول بھارت کوبھی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Beyond Crisis by Dr Ramesh Kumar Vankwani

There is much being said in the media about PIA as it is suffering from a severe crisis. T…