پاکستان ہندو کونسل نے روشنیوں کے تہوار دیوالی کی تقریبات کا آغازکردیا

45

سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے تھرپارکر کے غریب ہندوؤں میں اٹھارہ سو راشن بیگ اورپچیس لاکھ کی امدادی رقوم تقسیم کیں،دیوالی تہوار پر قائداعظم کے وژن کا پرچار کیا جائے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی تمام پاکستانی ہموطنوں کو دیوالی منانے کی دعوت، آٹھ نومبر کو اسلام آباد اور دس نومبر کو کراچی میں بڑی تقاریب کا انعقاد کیاجائے گا،سالانہ اجتماعی ہندو شادیوں کی رجسٹریشن شروع

کراچی /اسلام آباد (4نومبر2018ء): پاکستان ہندو کونسل نے ملک بھر میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کی تقریبات کا آغازکردیاہے، سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے تھرپارکر کا دورہ کرتے ہوئے بذاتِ خود غریب ہندوؤں میں اٹھارہ سو راشن بیگ اور پچیس لاکھ روپے کی امدادی رقوم تقسیم کیں،انہوں نے تمام پاکستانی ہموطنوں کو دیوالی منانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی تہوار روشنی کی اندھیرے پر اور نیکی کی بدی پر جیت کا درس دیتا ہے، آٹھ نومبر کو اسلام آباد اور دس نومبر کو کراچی میں بڑی تقاریب کا انعقاد کیاجائے گا، سالانہ اجتماعی ہندو شادیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوکونسل نے ہر سال کی طرح رواں برس دیوالی کے تہوارکو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا آغاز تھرپارکر سے کردیا ہے، تھرپارکر میں ہندو برادری کی سب سے زیادہ تعداد بستی ہے، انہوں نے کہا کہ دیوالی کی خوشیوں میں تھر کے غریب عوام کو شریک کرنے کیلئے اٹھارہ سو خاندانوں میں 1800راشن بیگ تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ سو غریب خاندانوں میں پچیس لاکھ روپے کی امدادی رقوم بھی بانٹی گئیں، انہوں نے معاشرے کے مخیر طبقات سے اپیل کی کہ خوشیوں کے تہوار کے موقع پر غریب اور لاچار عوام کو بھی یاد رکھا جائے۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنانے کیلئے ہندواقلیتی باشندے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنانے کیلئے پاکستان میں بسنے والے تمام شہری اخوت، برداشت ، ہم آہنگی اور رواداری کا عملی مظاہرہ پیش کریں، انہوں نے کہا کہ دیوالی تہوارکو روائتی جوش و جذبے سے منانے کیلئے اسلام آباد میں آٹھ نومبرشام چھ بجے کو پی این سی اے اور کراچی میں دس نومبرسات بجے کو گلوبل مارکی کالا پُل میں بڑی تقاریب منعقد کی جائیں گی، اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو کوریج کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپیل کی کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ صدرِ پاکستان، وزیر اعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت ملکی اکابرین دیوالی تہوار پر اپنے خصوصی پیغامات میں ملک میں قومی ہم آہنگی اور اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بانی پاکستان قائداعظم کے وژن کا پرچار کریں، انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام گزشتہ بارہ برسوں سے جاری اجتماعی سالانہ ہندو شادیوں کیلئے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے،اجتماعی شادی تقریب کا انعقادآئندہ برس6 جنوری کو ریلوے گراؤنڈ کراچی میں کیا جائے گا جس میں سو ہندو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،اس اہم موقع پر اعلیٰ حکومتی عہدے داران ، سول سوسائٹی اور میڈیاکو بھی مدعو کیا جائے گا،ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ اصل روحانی خوشی دُھکی انسانیت کی خدمت کرنے اور معاشرے کے پِسے ہوئے طبقات کو خوشیاں فراہم کرنے سے حاصل ہوتی ہے.
***

For further details, please contact:

Dr. Ramesh Kumar Vankwani, MNA
Patron-in-chief, Pakistan Hindu Council
WhatsApp: +92 (0) 333-2277370
Twitter: @RVankwani

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases
Comments are closed.

Check Also

Dawn (December 13, 2018)