تھرپارکر میں قائم32میں سے 27اسکول گھوسٹ، ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

216

کراچی (20اگست2016 ؁ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں سندھ بھر میں گھوسٹ اسکولوں اور اساتذہ کی تعنیاتی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق تھر پارکر سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش ونکوانی کی زیرقیادت صدر ہندوکونسل انجینئرہوچندکرمانی، سیکرٹری فنانس پمن لال راٹھی و دیگرنے تھرپارکر میں قائم 32سرکاری اسکولوں کا اچانک دورہ کیا ،صرف پانچ اسکولوں میں تدریس کا عمل جاری تھا ۔ اس موقع پر مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شکایات کے انبار لگا دیئے، مقامی افراد کے مطابق27کے قریب ایسے اسکول ہیں جن کا وجود صرف کاغذوں میں ہے، عمارتیں قائم ہیں لیکن اساتذہ اور دیگر عملہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرتا ہے، مقامی آبادی کے سرکردہ افراد نے اپیل کی کہ انکی شکایات وزیراعلیٰ سندھ و دیگر حکام بالا تک پہنچانے کیلئے ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے تعلیم کا فروغ نہایت ضروری ہے،حکومت سندھ کو صوبے بھر میں بلاتفریق فروغِ تعلیم کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے گھوسٹ اسکولوں کے خلاف انکوائری کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے پاکستان ہندوکونسل کی طرف سے مقامی آبادی کے غریب اور مستحق بچوں کیلئے تعلیمی اسکالرشپ کا بھی اعلان کیا۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

A matter of respect by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Today every Pakistani political leader actively participates in religious ceremonies of no…