ہندوسنت نینورام کی فلاحِ انسانیت کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی

176

phc_sep20-2016

کراچی (20ستمبر2016 ؁ء) : پاکستان ہندوکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین محبت کا پیغام پھیلانے والے صوفیوں، سادھوؤں، جوگیوں کی سرزمین ہے اور انکی انسانیت کی بھلائی کیلئے کی جانے والی خدمات کے اثرات صدیوں برس گزر جانے کے باوجود مزاروں پر عوام ناس کی حاضری کی صورت میں محسوس کیے جاسکتے ہیں، انہوں نے ان تاثرات کا اظہار مشہور ہندو بزرگ سنت نینو رام کی 43ویں برسی کی مناسبت سے اسلام کوٹ میں ہون یگے کی طرف سے تین روزہ میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ سنت نینورام کی خدماتِ انسانیت ناقابلِ فراموش ہیں، اور آج انکے مزار پر ہندو، مسلمانوں سب بلامذہب تفریق نظرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں، مزار پر نہ صرف انسانوں کیلئے چوبیس گھنٹے لنگر کا انتظام ہے وہیں چرند پرند کیلئے بھی خواراک کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے، تین روزہ میلے کا آغاز منگل کے روز ہوا ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مذہبی انتہاپسندی سے چھٹکارا پانے کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ہندو بزرگ کے میلے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے سینکڑوں ہندو اور مسلمان مزار پر پہنچ گئے ہیں

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Beyond Crisis by Dr Ramesh Kumar Vankwani

There is much being said in the media about PIA as it is suffering from a severe crisis. T…