دیوالی کے موقع پر سندھ کے ہندو اکثریتی اضلاع میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی یقین دہانی،

338

کراچی (28اکتوبر2016 ؁ء): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی ہے کہ دیوالی کے موقع پر سندھ کے ہندو اکثریتی اضلاع بشمول تھرپارکر، ٹھٹھہ اور بدین میں لوڈشیڈنگ بالکل نہیں کی ہوگی جبکہ باقی علاقوں میں بھی رعایت دی جائے گی، جمعے کے روزمقامی ہندو وفد سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ دیوالی کا تہواربلاشبہ اندھیرے پر روشنی کی، برائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے انتھک کوششوں میں مصروفِ عمل ہے اور 2018 ؁ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے ہندوکمیونٹی سے دیوالی کے تہوار پرپاکستان بھر میں امن قائم رہنے اور ملک کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعاؤں کااہتمام کرنے کی اپیل بھی کی، پاکستانی ہندو دیوالی کا تہوار 30اکتوبر بروز اتوار کو بھرپور جوش و خروش سے منائیں گے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU
Comments are closed.

Check Also

The power of the pen by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Ancient Greek philosopher Socrates, who belonged to the city of Athens, is credited as the…