پچاس غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کی سالانہ تقریب کا انعقاد کراچی میں 2جنوری کو ہوگا

188

کراچی /اسلام آباد (31دسمبر2014ء): پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ملک بھر کے غریب مستحق پچاس ہندو جوڑے اجتماعی طور پرشادی کے بندھن میں جمعے کوبتاریخ 2جنوری کووائی ایم سی اے گراؤنڈ کراچی میں بندھ جائیں گے۔ اس بات کا اعلان پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بدھ کے روز اپنے جاری ہونے والے بیان میں کیا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی اور معاشرتی اقدار کو مدنظررکھتے ہوئے دنیا بھر میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کو فلاحی اقدام کے طورپر دیکھا جاتا ہے، وطن عزیز میں پاکستان ہندوکونسل سال 2008 ؁ء سے دیگر فلاحی اداروں کے اشتراک سے باقاعدگی سے اجتماعی شادیوں کے سالانہ انعقاد کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے،اس موقع پر میڈیا کو کوریج کی عام اجازت ہوگی جبکہ مختلف شعبہ زندگی کی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Beyond Crisis by Dr Ramesh Kumar Vankwani

There is much being said in the media about PIA as it is suffering from a severe crisis. T…