مردِ موہن جوداڑو کی وفات انسانیت کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

144

اسلام آباد / کراچی (9دسمبر2014ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے عظیم سماجی راہنماء، لکھاری، فلسفی اور وکیل کامریڈ سوبھو گیان چندانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر رمیش نے کہا کہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلنے والی اس اطلاع کے بعد ملک بھر میں بسنے والی ہندو کمیونٹی سکتے کی حالت میں ہے،ملکی تاریخ میں ادب کے میدان میں پہلے ہندو کمالِ فن ایوارڈ یافتہ سوبھوگیان چندانی نے ہمیشہ معاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، پاکستان ہندو کونسل کی کال پر ہندو کمیونٹی کی کثیر تعداد مردِ موہن جوداڑو کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لاڑکانہ جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Daily Jang (20 October 2017)