پاکستان ہندوکونسل انتخابات جاری

69

کراچی (13مئی 2018ء): پاکستان بھر میں بسنے والے ہندو باشندوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندوکونسل کے انتخابات برائے 2018-2020کراچی کے وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق ہندو ووٹرز کا اپنے منتخب نمائندوں کے چناؤ کیلئے جوش و خروش دیدنی ہے اور صبح سویرے سے ہی ووٹرز کی قطاریں لگ گئی ہیں، اس موقع پرمیڈیا نمائندوں کو کوریج کیلئے خاص سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابی عمل ایک جمہوری معاشرے کی خوبصورت روایت ہے جسے ہر صورت میں مستحکم کرنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ آئینِ پاکستان غیرمسلم اقلیتوں کو اپنی تقریبات کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے، انہوں نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کریں، ڈاکٹر رمیش نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔ پاکستان ہندوکونسل کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شام 6بجے تک جاری رہے گا۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases
Comments are closed.

Check Also

پاکستان افغانستان، امن کا سفر تحریر: ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

دنیا بھر میں ہر سال21ستمبر عالمی یوم امن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں امن …