Abb Takk – (April 7, 2018)

143

اسلام آباد : (07 اپریل 2018) نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمارنے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کیا ہے، رمیش کمار آج  تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی رمیش کُمار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج اسلام آبادمیں رمیش کمارکی رہائشگاہ جائیں گے، جہاں رمیش کمار عمران خان کے ہمراہ نیوزکانفرنس کریں گے اور باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے.واضح رہے کہ رمیش کمار 2013میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، رمیش کمار کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں اقلیتوں کو نظرانداز کیا ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار پاکستان ہندو کونسل کے چیف پیٹرن بھی ہے

رکن قومی اسمبلی رمیش کمار آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگے

 

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Coverage
Comments are closed.

Check Also

Daily Jang (October 19, 2018)