Waqt News (April 6, 2018)

176

رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے ایک اور کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے کمر کس لی، ن لیگ کے رکنِ قومی اسمبلی رمیشکُمارنے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ، رمیش کمار کل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک کل اسلام آباد میں رمیش کمار کی رہائشگاہ جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ رمیش کمار عمران خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کریں گے۔ رمیش کمار 2013ء میں ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

https://waqtnews.tv/06-Apr-2018/90378

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Coverage
Comments are closed.

Check Also

Dawn (December 13, 2018)