دیوالی کے احترام میں قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار تک ملتوی

585

اسلام آباد (23اکتوبر2014): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی ایم این اے نے کہا ہے کہ ہندو مذہبی تہوار دیوالی کے احترام میں قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار تک ملتوی کرنا خوش آئیند اقدام ہے، ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ ملے گا۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ ایوان کا اجلاس جمعے کی جگہ سوموار سے شروع ہوگا، جو بقول ڈاکٹر رمیش کمار مذہبی اقلیتوں کے حوالے سے ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جسے ہندو برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ڈاکٹر رمیش نے قومی اسمبلی کے اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ دہرایا کہ دیوالی کو ملک بھر میں عام تعطیل قرار دیا جائے اور ہندو ملازمین بالخصوص سندھ سے تعلق رکھنے والوں کو ایڈوانس میں تنخواہ ادائیگی یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU
Comments are closed.

Check Also

Dawn (December 13, 2018)