قائداعظم کے وژن کے تحت تمام شہری اخوت، برداشت اور رواداری کا عملی مظاہرہ پیش کریں، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

327

کراچی (24دسمبر2017ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے غیرمسلم اقلیتوں کو آئین کے تحت مساوی سماجی حقوق کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی، وہ نارائین مندر کراچی میں پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام سالانہ دھارمک کوئز مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پراپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ پاکستان ہندوکونسل کے تحت سال میں متعدد مرتبہ مختلف اضلاع کے اسکولوں میں زیرتعلیم ہندو بچوں کیلئے دھارمک کوئز مقابلوں کاانعقاد کیا جاتا ہے جبکہ دھارمک کوئز کے سالانہ میگاایونٹ میں ملک کے کونے کونے سے ہندو طلباء و طالبات شریک ہوتے ہیں، نارائن مندر میں منعقدہ تقریب میں 66کوئز مقابلے، 31تقاریر اور15ٹیبلو پیش کیے گئے،پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام تقریب میں سینکڑوں طلباء طالبات نے شرکت کی، اس موقع پر جیتنے والوں کوکیش انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق ایک پرامن معاشرے کا قیام یقینی بنانے کیلئے پاکستان بھر میں بسنے والے تمام باشندوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ اخوت، برداشت اور رواداری کا عملی مظاہرہ پیش کریں ۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے مقابلے جیتنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر تعلیمی صلاحیتیں پاکستان کی ترقی و سربلندی کیلئے وقف کردیں، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن و سلامتی کا پیغام دیتے ہیں، دھارمک کوئز مقابلے منعقد کرانے کا مقصد نئی نسل کومذہبی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے، کوئز مقابلوں میں میٹرک تک کی جماعت کے سکول طلباء و طالبات نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases
Comments are closed.

Check Also

پاکستان افغانستان، امن کا سفر تحریر: ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

دنیا بھر میں ہر سال21ستمبر عالمی یوم امن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں امن …