ایدھی سینٹر ڈکیتی انسانیت پرحملہ ہے، پاکستان ہندو کونسل کے وفد کی عبدالستارایدھی سے ملاقات

192

اسلام آباد / کراچی (20اکتوبر2014): پاکستان ہندو کونسل نے ایدھی سینیٹر کراچی میں ڈکیتی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کو انسانیت کے خلاف حملہ قرار دیا ہے اورذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوموار کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ آج صبح پاکستان ہندو کونسل کے وفد نے عالمی شہرت یافتہ عبدالستارایدھی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ان سے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر رمیش نے ایدھی کی فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ہزاروں غریب مستحق ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے مالی تعاون کی بدولت باآسانی سرانجام پائیں۔ ڈاکٹر رمیش نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہرِقائد میں روزبروز جرائم میں اضافہ ہورہا ہے جسکی بناء پر عوام عدمِ تحفظ کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے بھی شہریوں کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرنے کی اپیل کی۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Right To Information by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Article 13 of the Universal Declaration of Human Rights, adopted by the UN General Assembl…