صحافتی فورم ٹولرینٹ پاکستان میڈیا نیٹ ورک کی تقریب رونمائی 16مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

107

اسلام آباد (14مئی 2017 ؁ء): پاکستانی معاشرے میں برداشت، رواداری اور تحمل کے فروغ کیلئے اپنی نوعیت کے منفرد صحافتی فورم ٹولرینٹ پاکستان میڈیا نیٹ ورک کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد 16مئی کوبروز منگل تین بجے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز آڈیٹوریم میں کیاجارہا ہے۔ اتوار کو جار ی کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیربرائے مذہبی اموراور بین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو بطورخاص شرکت کیلئے مدعو کیاگیا ہے۔ بانی سرپرست ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی جو ممبر پارلیمنٹ اور کالمسٹ بھی ہیں ، نے میڈیا کو شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے برداشت، رواداری اور صبرو تحمل جیسی اعلیٰ اوصاف کا فروغ ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی گیارہ اگست 1947 ؁ء کی تقریر کے تناظر میں مذہبی، لسانی اور قومیتوں کے تعصب سے پاک پرامن جمہوری معاشرے کا قیام انکا دیرینہ خواب ہے جہاں تمام شہری ملکی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار اداکریں ، اس سلسلے میں وہ سمجھتے ہیں کہ میڈیانمائندوں کو اپنی تحریروں، ٹی وی پروگرامز اور بلاگز کے ذریعے معاشرے میں انسان دوستی، تحمل اور امن و آشتی جیسی خصوصیات کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا کہنا تھا کہ مقامی معاشرے اور بیرونِ ممالک کے مابین خوشگوار رابطے استوار کرنے کیلئے دورانِ تقریب مختلف تجاویز کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر، چیئرمین ایچ ای سی سمیت پارلیمانی نمائندے، سفارتکار، سول سوسائٹی اور شعبہ تعلیم سے وابستہ مختلف شخصیات بھی اظہارِ خیال کریں گی۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Beyond Crisis by Dr Ramesh Kumar Vankwani

There is much being said in the media about PIA as it is suffering from a severe crisis. T…