ڈیرہ مراد جمالی سے سابق سینیٹر ہمین داس کے صاحبزادے کے اغواء سے غیرمسلم اقلیتی برادری خوف و ہراس کا شکار ہے

206

کراچی (21مئی2017 ؁ء): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ڈیرہ مراد جمالی سے سابق سینیٹر ہیمن داس کے صاحبزادے کے اغواء پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ اغواکاروں نے ہیمن داس کے بیٹے وکی کمار کی رائس فیکٹری میں گھس کر انہیں اغواء کرکے لاء اینڈ آرڈر صورتحال پر ایک سوالیہ نشان لگادیا ہے، انہوں نے کہا کہ دیدہ دلیری سے اغواء کی سنگین واردات کے نتیجے میں ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے غیرمسلم اقلیتی باشندوں کے احساس عدم تحفظ میں اضافہ ہوگیاہے، ڈاکٹر رمیش کمار نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعے سے مقامی اقلیتی برادری کو درپیش سیکیورٹی مسائل کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے حکومت بلوچستان سے استدعا کی کہ وہ ہیمن داس کے بیٹے کو جلدازجلد بازیاب کرواکر اغواکاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

A matter of respect by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Today every Pakistani political leader actively participates in religious ceremonies of no…