پاکستان ہندو کونسل کا دیوالی پر عام تعطیل کا مطالبہ

209

اسلام آباد / کراچی (17اکتوبر2014ء): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اورمسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلیdiwali ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کہاہے کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان پاکستان کے سوفٹ امیج کو عالمی سطع پر اجاگر کرنے کے ساتھ عدمِ تحفظ کی شکار محب وطن ہندو برادری کی خوشیوں کو چارچاند لگانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام ہندو تہوار دیوالی کی تقریبات کے حوالے سے انتظامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہندو برادری بجا طور پر امید کرتی ہے کہ سابقہ حکومت کی مثبت روایات کو جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی ہندوؤں کیلئے معاشی پیکج کا تحفہ پیش کیا جائے جبکہ ملک بھر کے سرکاری و غیرسرکاری ہندو ملازمین کو ایڈوانس میں تنخواہ ادا ئیگی یقینی بنائی جائے۔

ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دس سے زائد ممالک بشمول ملائشیا، نیپال، سنگاپور، سری لنکا، میانمار، ماریشس، گوآنہ، طرنداد اور طوباگو، صوری نام، فیجی اور بھارت میں دیوالی کی تقریبات منانے کیلئے عام تعطیل کی جاتی ہے، پاکستان کی جانب سے اس قابلِ تقلید اقدام سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اقلیتی برادری معاشرے کے دیگر طبقات کے شانہ بشانہ ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کررہی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے دیوالی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں ،ملک بھر سے ہزاروں غریب و مستحق افراد کی اجتماعی شادی کی تاریخ 22نومبر مقرر کردی گئی ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Right To Information by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Article 13 of the Universal Declaration of Human Rights, adopted by the UN General Assembl…