لیاقت نہرو سمجھوتے کے تحت متوکہ املاک ٹرسٹ کا سربراہ ہندو ہونا چاہیے، پاکستان ہندو کونسل

184

اسلام آباد / کراچی (11اکتوبر2014ء): لاکھوں روپے کی مالیت پر مشتمل متوکہ املاک ٹرسٹ کے چیئرمین کا ہندونامزدcj-r-pak نہ ہونا اقلیتی پراپرٹی پر ناجائز قبضے، عدم تحفظ میں بڑھاوے اور کرپشن کی بنیادی وجہ بنا، موجودہ حکومت لیاقت نہرو سمجھوتے 1950ء کو مدنظر رکھتے ہوئے رانا بھگوان داس سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جیسے ایماندار اور قابل محب وطن شخص کی خدمات سے استفادہ حاصل کرکے ملک بھر کی ہندو برادری کے دِل جیت سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ہندو کونسل کے سیکرٹریٹ کے دورے پر آئے شری رام چند، ڈاکٹر شنکر لال ، نند لعل سمیت ملک بھر کی ہندو برادری کی چیدہ چیدہ شخصیات پر مشتمل وفد نے کیا۔ ہندو کونسل کے صدر چیلا رام کیلوانی اور سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔شرکاء نے ہندو برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی جو کہ قومی اسمبلی میں حکومتی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، وہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف تک ان کی آواز پہنچائیں اور اس امر کو یقینی بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں کہ لیاقت نہرو سمجھوتے 1950ء کے مطابق حکومت پاکستان پر لازم ہے کہ متوکہ املاک ٹرسٹ کا سربراہ ایک ہندو نامزد کیا جائے تاکہ ہندو مذہبی مقامات سمیت اقلیتی پراپرٹی کی حفاظت ، دیکھ بھال اور قبضہ مافیا کے شرسے محفوظ رہا جاسکے۔ اس موقع پرڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی قومی اسمبلی میں اس اہم ایشو پر آواز بلند کی ہے اور وہ وزیراعظم نواز شریف کو ہندو برادری کے مطالبات سے آگاہ کریں گے، سابقہ دورحکومت کے نامزد کردہ چیئرمین سید آصف ہاشمی کی ملک میں بسنے والی اقلیتیوں کی جائیداد میں وسیع پیمانے پر کرپشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور سپریم کورٹ کو حرکت میں آنا ملک و قوم کی بدنامی کا سبب بنا اوراس دور کے تمام ریکارڈ کو منظرِ عام پر لاکر ذمہ داران کے خلاف کڑی کاروائی کرکے مظلوم ہندوؤں کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔ پاکستان ہندو کونسل نے اس امید کا اظہار کیا کہ رانا بھگوان داس نہایت ایمانداری سے سابقہ دورحکومت میں کی گئی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ٹرسٹ کے کمائے ہوئے پیسے سے ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرکے وطنِ عزیز میں امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کرسکتے ہیں۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Right To Information by Dr Ramesh Kumar Vankwani

Article 13 of the Universal Declaration of Human Rights, adopted by the UN General Assembl…