آئین پاکستان ملکی سالمیت کا ضامن ہے، کرکٹر دانش کنیریا معاملے میں انصاف کے تقاضے یقینی بنانا ہونگے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا تقریب سے خطاب

141

اسلام آباد (10 مارچ 2017): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے آئین پاکستان کو ملکی سالمیت کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو مسلم اور غیرمسلم شہریوں کو برابر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، وہ وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جسکا انعقاد انصاف نیٹ ورک نامی غیرسرکاری ادارے نے کیا تھا۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے آئین کے آرٹیکل 25(1) کا حوالہ دیتے یوئے تمام شہریوں کی بلا تفریق حفاظت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا، ڈاکٹر رمیش نے مزید کہا کہ قائداعظم کا آزاد مملکت بنانے کا مقصد مذہبی تعصب سے بالاتر ہوکر برداشت اور رواداری پر مبنی معاشرے کا قیام یقینی بنانا تھا، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ معاشرے کے چند انتہاپسند عناصر پورے ملک کی عالمی سطع پر بدنامی کی وجہ بن رہے ہیں، اس حوالے سے سندھ اسمبلی کا متفقہ طور پر جبری مذہب تبدیلی کا بل انتہاپسند قوتوں کے دباؤ پر واپس لیے جانا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و سماجی اداروں کو ملک میں مذہبی آزادی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون تیز کرنا چاہیے، قبل ازیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کرکٹر دانش کنیریا کے معاملے پر کہنا تھا کہ دانش کنیریا جیسا بہترین کرکٹر پاکستان کا سرمایہ ہے، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اس موقع پر میڈیا کو آگاہ کیا کہ انہوں نے بطور ممبر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے بھی متعدد بار معاملے کو احسن طریقے سے سلجھانے کیلئے بات کی ہے، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے دانش کنیریا معاملے میں انصاف کے تقاضے یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی طور یہ تاثر نہیں ملنا چاہیے کہ کرکٹر کو غیرمسلم ہونے کی بناء پر مذہبی تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Together For Peace by Dr Ramesh Kumar Vankwani

At a time when the international community is in panic mode due to North Korea’s recent mi…