ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی کینیڈین ہائی کمیشنر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

39

اسلام آباد (10فروری2017 ؁ء): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے عالمی امن کیلئے کینیڈا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد کینیڈین وزیراعظم کی طرف مختلف امور بالخصوص تارکینِ وطن کے حوالے سے قابلِ تحسین رویہ سامنے آیا ہے، انہوں نے کینیڈین ہائی کمیشنر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات نے ہر شعبے پر انمٹ نقوش مرتب کیے ہیں،ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے پاکستان ہندو کونسل کے تحت ہیلتھ، ایجوکیشن اور سوشل سیکٹر میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا، کینیڈین ہائی کمیشنر کاپاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام قومی مذہبی ہم آہنگی کانفرنس کے انعقاد پرتبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاکستانی معاشرے میں ایسی تقریبات کا منعقد ہوناایک خوش آئیند اقدام ہے، انہوں نے آئیندہ ماہ ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی پروگرام کیلئے بھی نیک تمنات کا اظہار کیا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے جو برداشت، رواداری پر مبنی کثیرالجہتی کینیڈین معاشرے کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

Daily Jang Karachi (March 23, 2017)