رمضان کے مقدس مہینے میں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

30
کراچی (31 مئی 2019): پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام افطار تقریب کا انعقاد نارائن مندر کراچی کے سامنے کیا گیا، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار تقریب کا مقصد ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت اور رواداری اور قومی وحدت کو پروان چڑھانا ہے،اس موقع پرسرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزے کا تصور دنیا کے ہر مذہب اور معاشرے میں پایا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ روزے کا اصل مقصد اپنے آپ کو نیک اعمال میں مصروف رکھنا اور سماجی برائیوں کو ترک کرنا ہے،ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا کہنا تھا کہ روزہ رکھنے کا بنیادی مقصدصبر و تحمل، برداشت، درگذر، تزکیہ نفس اور خیالات کی یکسوئی قائم رکھتے ہوئے معاشرے کے پِسے ہوئے طبقات کی مشکلات کا احساس کرنا ہے تاکہ ایک پرامن انسانی معاشرے کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔ ڈاکٹر رمیش کمارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تمام پاکستانی ہم وطنوں سے رمضان کے مقدس مہینے میں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاء کی بھی اپیل کی۔ پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام افطار تقریب کے موقع پر صدر گوپال خامانی، ایڈوائزر راجا اسرمال منگلانی، جوائنٹ سیکرٹری پمن لال راٹھی، فنانس سیکرٹری بھارت کمار منگلانی، تاراچند لاسی، روشن لال، موہن لال، راجیش کمار ہارداسانی، کرشن چاند منگلانی سمیت دیگر عہدے داران نے مسلمان شرکاءسے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی شرکت کی، اس موقع پرمسلم، ہندو اور دیگر غیر مسلم اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی موجود تھیں۔

٭٭٭٭٭٭٭

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases
Comments are closed.

Check Also

Dawn – March 10, 2021