پاکستان میں ہندوؤں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا گیتا سمیلن تقریب سے خطاب

11
پاکستان میں ہندوؤں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، کچھ شرپسند وں کی بدولت ملک و قوم کی بدنامی ہورہی ہے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا گیتا سمیلن تقریب سے خطاب، ہزاروں پاکستانی ہندوؤں کی شرکت،مختلف اضلاع کے کمشنروں سے بھی ملاقات، اقلیتی پراپرٹی اورامن و عامہ صورتحال پر تبادلہ خیال 

کراچی /اسلام آباد (7اپریل 2019ء): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہندو کمیونٹی کو مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن کچھ شرپسند عناصر اپنی منفی سرگرمیوں کی بدولت ملک و قوم کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اندرون سندھ کے علاقے چونڈیکو میں منعقدہ گیتا سمیلن تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ہندوشہری بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ رواں برس ہولی تہوار تحریک پاکستان سے منسوب کرنے کا مقصد پاکستانی ہندو کمیونٹی کے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا تھا۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی تقریب سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں غیرمسلم اپنی مذہبی تقریبات منعقد کرانے کیلئے آزاد ہیں، انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور قومی وحدت یقینی بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی افادیت پر بھی زور دیا۔علاوہ ازیں، پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی نے اپنے تین روزہ دورہ اندرون سندھ کے دوران مختلف اضلاع کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے اجلاسوں میں بھی خصوصی شرکت کی، اس دوران سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اقلیتوں کی جائیداد کی حفاظت اور امن و عامہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے محب وطن ہندو باشندے پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست اقلیتوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ اجلاس میں کمشنر لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنرز شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد، شکار پور وغیرہ شریک ہوئے۔ دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹررمیش کمار وانکوانی نے نواب شاہ ڈویژن کے کمشنر، ڈی سی سانگھڑ، نوشیروفیروز، سانگھڑ اورمقامی ہندو کمیونٹی کے نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

*********

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases
Comments are closed.

Check Also

Call for humanity by Dr. Ramesh Kumar Vankwani

Every sensible peace-loving human is worried about the tense situation in Occupied Kashmir…