پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ہولی تہوار کی بڑی تقریب یوم پاکستان سے منسوب

38
پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ہولی تہوار کی بڑی تقریب یوم پاکستان سے منسوب، قائداعظم اور تحریک پاکستان کے اکابرین کو زبردست خراج تحسین پیش، پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میڈیا سے گفتگو
 
کراچی: پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ہولی کی بڑی تقریب شہر قائد میں ہنومان مندر میں بدھ کو منعقد کی گئی، تقریب کو یوم پاکستان سے منسوب کرتے ہوئے قائداعظم اور تحریک پاکستان کے اکابرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا  ۔ پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہولی کا تہوار نیکی کی بدی پر فتح کی یاد دلاتا ہے’پاک افواج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے پرعزم ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندوکونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہولی کی اہم تقریب کراچی کے ہنومان مندر میں منعقد کی گئی ‘پاکستان ہندو کونسل کی اپیل پر لاتعداد پاکستانی ہندو باشندوں نے قومی پرچم اٹھائے ہولی منائی‘مندر کے ہال کو ہندو گیروا جھنڈوں اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا، تقریب کا آغاز آرتی اور روایتی پوجا پاٹ سے کیا گیا، ہولی کے موقع پر پرچم کشائی اور قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر ہندو بچوں نے ملی نغمہ پیش کیا جبکہ شہداء نیوزی لینڈ کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اور دعا بھی کی گئی۔ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو میں آگاہ کیا کہ ہولی تہوار پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں‘پاک افواج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ ہولی تہوار کا درس ہے کہ غاصب قوت سے خوفزدہ نہ ہوا جائے‘پاک فضائیہ کے موثر جواب نے ثابت کیا کہ آخری فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے‘ بھارت جنگی جنون ترک کرکے مہاتما گاندھی کے عقیدہ اہنسا کو اپنا لے.

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases
Comments are closed.

Check Also

Dawn – March 10, 2021