پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی سالانہ 11ویں تقریب کا6جنوری کو کراچی میں انعقاد

16
پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی سالانہ 11ویں تقریب کا6جنوری کو کراچی میں انعقاد، تیاریاں زور پکڑ گئیں،رنگارنگ ثقافتی تقریب کے موقع پر 80ہندو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میڈیا کو بھرپور کوریج یقینی بنانے کی درخواست

کراچی (4جنوری 2019ء): پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ملک بھر کے غریب مستحق ہندو جوڑوں کیلئے اجتماعی شادی کی11ویں رنگارنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد اتوار کوبتاریخ6جنوری کوریلوے گراؤنڈ کراچی میں کیا جائے گا۔ پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اورممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے مطابق اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان کے کونے کونے سے ہندو باشندے کراچی پہنچ رہے ہیں جنکے استقبال کیلئے شایان شان اقدامات کیے گئے ہیں، اس موقع پر ملک بھر کی نمایاں قومی و سماجی شخصیات کو نوبیاہتا جوڑوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قیام پاکستان سے ہندو کمیونٹی کو درپیش مسائل میں سے ایک اہم ترین مسئلہ شادیوں کے حوالے سے رہا ہے، سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندوکونسل کا کہنا تھا کہ خدا کے نزدیک فلاحی کاموں میں سب سے اہم کام کسی کا گھر بسانا ہے، ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے پاکستان ہندو کونسل کی طرف سے مسلسل گیارہ سال اجتماعی شادیوں کے انعقاد کو اپنی فلاحی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکا ٹارگٹ ہر سال کم از کم ایک سو مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیو ں کا انعقاد کرانا ہے، رواں برس اسی ہندو جوڑ ے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے بھرپور کوریج کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی برادری کو دکھائیں کہ پاکستان میں غیرمسلموں کو اپنے مذہبی عقائد پر کاربند رہتے ہوئے سماجی تقریبات منعقد کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

*********

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In Press Releases
Comments are closed.

Check Also

A higher value – March 27, 2020