درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سہیون شریف تمام مذاہب کیلئے قابلِ احترام ہے Posted on February 16, 2017 985 Share on Facebook Share on Twitter Share on Google+ Share on Reddit Share on Pinterest Share on Linkedin Share on Tumblr کراچی (16فروری2017 ء): پاکستان ہند وکونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سہیون شریف پر حملے کو انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے، اپنے ہنگامی بیان میں پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ نے مقامی ہندوؤں سے فوری طور پر زخمیوں کو خون دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ درگاہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کیلئے قابلِ احترام ہے اور صدیوں سے امن و آشتی کی علامت کے طور پر جانی جاتی ہے، انہوں نے سندھ بھر کے ہندؤں سے استدعا کی کہ وہ زخمیوں کی مدد کیلئے سرگرم امدادی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور فوری طور پرخون کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ دہشت گردی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا مزید ضیاع روکا جاسکے۔