پاکستان کینیڈا سے دوطرفہ تعاون کی قدر کرتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کینیڈین ہائی کمیشنر سے تبادلہ خیال Posted on February 2, 2017 649 Share on Facebook Share on Twitter Share on Google+ Share on Reddit Share on Pinterest Share on Linkedin Share on Tumblr اسلام آباد (2فروری 2017): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پارلیمنٹ ہاوس میں کینیڈین ہائی کمیشنر پیری جان کالڈروڈ سے ملاقات میں کینیڈا اور پاکستان کا مختلف شعبوں بالخصوص گڈ گورنس، امن و امان، انسانی حقوق، ڈیویلپمنٹ منصوبوں میں جاری تعاون کو سراہا ہے، پاکستان کینیڈا پارلیمانی دوستی گروپ کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا سے دوطرفہ تعاون کی قدر کرتا ہے، حالیہ امریکی صدارتی انتخابات کے تناظر میں عالمی منظرنامے میں کینیڈا کا مثبت کردار سامنے آیا ہے، ڈاکٹر رمیش نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔