پاکستان ہندو کونسل کا گورنر سندھ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

کراچی / اسلام آباد (11 جنوری 2017): پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے، لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ مرحوم گورنر سے سندھ کی مظلوم ہندو کمیونٹی کو بیش بہا توقعات وابستہ تھیں، ڈاکٹر رمیش نے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ مرحوم گورنر کی آتما کی شانتی کیلئے دعاگو ہیں۔