پاکستان ہندوکونسل کی جانب سے متنازعہ جوتوں کی فروخت کا معاملہ دکاندار گرفتار

604

naeem-footwear-invoice

کراچی (20جون2016 ؁ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی کی جانب سے سندھ میں ہندو مذہبی کلمات پر مشتمل متنازعہ جوتے فروخت کا معاملہ اجاگر کرنے کے بعد سندھ پولیس حرکت میں آگئی ہے، چھاپہ مارکر نہ صرف ٹنڈوآدم کے دکاندارکو گرفتار کرلیا بلکہ لاہور کے موتی بازار میں واقع فروخت کنندہ “نعیم فت ویئر” کے خلاف ایکشن کیلئے پنجاب پولیس سے بھی رابطہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہندوؤں کے وفد نے انجینئرہوچندکرمانی کی زیرقیادت پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی سے ملاقات میں حساس معاملہ نہایت احسن طریقے سے اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ تمام مذاہب چاہے وہ اکثریتی ہوں یا اقلیتی انکا احترام یقینی بنانا چاہیے، سانگھڑ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملک بھر میں بسنے والے ہندوؤں کے جذبات کو مزید ٹھیس پہنچانے سے بچا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرکی اس مذموم حرکت کے اثرات عالمی سطع پر بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے وزیراعظم پاکستان سے توہین مذہب قانون کے تحت ذمہ داران کے خلاف کڑی سزا کا مطالبہ بھی کیا ۔ اس موقع پر انجینئر ہوچندکرمانی نے پاکستانی سول سوسائٹی اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستانی ہندو کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر تعریفی کلمات ادا کیے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے یہ معاملہ ہائی لائٹ کرکے ہندوبرادری کے قائد ہونے کا حق ادا کردیا ہے،وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی پاکستان ہندوکونسل کے پریس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے متنازعہ جوتے کی فروخت کے معاملے کو ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔سندھ پولیس کی ایف آئی آر نمبر 124/2016 u/s 295A PPCمیں دکاندار جہانزیب ولد شوکت علی میں نامزد کرتے ہوئے گرفتار کرکے تمام جوتے ضبط کرلیے ہیں، پولیس چھاپے کے دوران لاہور کے موتی بازار میں واقع نعیم فٹ ویئر نامی دکان کی رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں جس پر کاروائی کیلئے پنجاب پولیس سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU
Comments are closed.

Check Also

Coronavirus – COVID-19 SUPPORT

In order to get support in Coronavirus outbreak, please download the following file, fill …