پاکستان ہندوکونسل کی وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی پراتھنا کی اپیل Posted on May 29, 2016 624 Share on Facebook Share on Twitter Share on Google+ Share on Reddit Share on Pinterest Share on Linkedin Share on Tumblr اسلام آباد/کراچی (29مئی2016 ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے ملک بھر میں بسنے والے ہندوؤں سے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی پراتھناکی اپیل کی ہے، اتوار کومقامی ہندو کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے وزیراعظم پاکستان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو اعلیٰ الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جوہری و اقتصادی طاقت بنانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے دلیرانہ فیصلوں نے کلیدی کردار ادا کیاہے، دنیا بھر کے اقتصادی و دفاعی ماہرین اورعالمی میڈیا موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا اعتراف کررہے ہیں۔