پٹھانکوٹ حملہ پاک بھارت امن عمل کے خلاف سازش ہے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی

607

اسلام آباد (7جنوری2016ء): پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے پٹھانکوٹ حملے کو امن کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں، وزراء اعظم نواز شریف اور مودی کی طرف سے شروع کیاجانے والاامن کا سفر کسی صورت رکنا نہیں چاہیے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ جب بھی دونوں ممالک کے مابین امن کی امیدیں جنم لینے لگتی ہیں، نادیدہ ہاتھ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں، پٹھانکوٹ حملے کے پس منظر مقاصد کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کو بھارت سے تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کی موجودہ سیاسی قیادت کی طرف سے سمجھداری کا مظاہرہ کرنے سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک قرار دیا جارہا ہے، کامیاب پالیسیوں کی بدولت لوڈ شیڈنگ، انرجی بحران و دیگر پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے اثرات سے ہر پاکستانی سکھ کا سانس لے رہا ہے، کراچی میں رینجرزآپریشن جاری رہنا چاہیے، پاک چین اقتصادی راہداری کے مثبت اثرات ہمسایہ ممالک بشمول بھارت پر بھی مرتب ہونگے، ڈاکٹر رمیش کمار نے بھارت سے تجارتی تعلقات و انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے طبی ماہرین کڈنی و ہارٹ سرجری اور کینسر کے علاج میں دنیا بھر میں سرفہرست ہیں، پاکستانی عوام کو ہمسایہ ملک کے ڈاکٹرز اورادویات سے استفادہ حاصل کرنے کے مواقع میسر ہونے چاہیے، ڈاکٹر رمیش نے دونوں اطراف کے مقدس مقامات کی یاترا کی خاطرآمدورفت کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا موقف دہراتے ہوئے دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے مزید مذہبی مقدس مقامات کو سرکاری طورپر نامزدکرنے کی بھی اپیل کی ۔

Load More Related Articles
Load More By PHC
Load More In اردو - URDU
Comments are closed.

Check Also

Call for humanity by Dr. Ramesh Kumar Vankwani

Every sensible peace-loving human is worried about the tense situation in Occupied Kashmir…