سندھ دھرتی مسلم لیگ (ن )کا گڑھ ہے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی Posted on October 5, 2015 588 Share on Facebook Share on Twitter Share on Google+ Share on Reddit Share on Pinterest Share on Linkedin Share on Tumblr کراچی (5اکتوبر 2015ء): پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تھرپارکر میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے ، مسلم لیگی راہنماؤں ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی اورارباب لطف اللہ کے مابین ایک اہم ملاقات میں سندھ دھرتی کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ قرار دیتے ہوئے حکومتِ سندھ کی جانب سے مخالف امیدواروں کو ہراساں کیے جانے پرسخت اظہارِ تشویش کیا گیا، دونوں راہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں دھونس دھمکی اور دھاندلی کی تمام ترجمہوریت دشمن کوششوں کو ناکام بنا کر سندھ دھرتی پر عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی بالادستی یقینی بنائے جائے گی۔دریں اثناء پاکستان ہندوکونسل کے اعلیٰ سطعی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام اقلیتی امیدواروں سے بلاتفریق مذہب بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا اورمحب وطن اقلیتی برادری کے خلاف سازشوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا، اجلاس میں سندھ پولیس کو بھی حکومت کا آلہ کار نہ بننے کی تلقین کرتے ہوئے قانون کے دائرے میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔